Pages

Welcome to the world of poetry

Join us for Awesome Poetry Collection

Click Here to Join

Tuesday, April 25, 2017

Is Dard Ky Chakar Sy Nikla Hai Kabi Koi

Is Dard Ky Chakar Sy Nikla Hai Kabi Koi

Is Dasht Main Lazim Hai Umroun Ka Guzer Jana


Bohat Majboor Aankhain Thi Bohat By Rabt Jumly Thy

Bohat Majboor Aankhain Thi Bohat By Rabt Jumly Thy

Zaroorat Ko Bayan Kerny Sy Yeh Khud’dar Qasir Tha


Choro Yeh Behs O Takrar Ki Baatain

Choro Yeh Behs O Takrar Ki Baatain

Yeh Btao Bichr Ky Khush To Ho Na??


Dyar E Misr Main Dekha Hai Hum Ny Dolat Ko

Dyar E Misr Main Dekha Hai Hum Ny Dolat Ko

Sitam Zareef Paighamber Khareed Leti Hai


Door Reh Ker B Jo Samaya Hai Meri Rooh Main

Door Reh Ker B Jo Samaya Hai Meri Rooh Main

Paas Waloun Per Wo Shakhs Kitna Asar Rakhta Ho Ga


Hum Sy Hamkalam Hona To Adab O Adaab Seekh Lena

Hum Sy Hamkalam Hona To Adab O Adaab Seekh Lena

Lehjy Ki Talkhiyoun Ko Hum Moun Py Maar Dety Hain


Ab Kon Samjhaye In Aamiloun Ko

Ab Kon Samjhaye In Aamiloun Ko

Mehboob Dil Main Hota Hai Qadmoun Main Nai


Ab Mery Ta’aruf Sy Guraizan Hai Tu Lekin

Ab Mery Ta’aruf Sy Guraizan Hai Tu Lekin

Kal Tak Teri Pehchan Ka Mayar B Main Tha


Aadat Hi Bana Li Hai Tum Ny To Munir Apni

Aadat Hi Bana Li Hai Tum Ny To Munir Apni

Jis Shehr Main B Rehna Uktaye Huye Rehna


Aya Hai Izraail Ab Uthany Ky Wasty

Aya Hai Izraail Ab Uthany Ky Wasty

Ae Aitkaaf E Ishq, Ibadat Tmam Shud


Mairaj e Muhammad ny kia



Mairaj e Muhammad (SAWW) ny kia raaz jo afshaan
Wo raaz khalaoun sy hawa pooch rahi hai

Phelaye huye gosha e damaan e tajassus

Science bi Muhammad ka pata pooch rahi hai

Wednesday, March 1, 2017

Kashti B Nahi Badli Darya B Nahi Badla

Kashti B Nahi Badli Darya B Nahi Badla
Or Dobnay Walon Ka Jazba B Nahi Badla

Hay Shoq-E-Safar Aisa Ik Umr Hy Yaro
Manzil B Nahi Paai Rasta B Nahi Badla

Anaa Ki Bat Hai Warna Muhabbat Ab Bi Baqi Hai

Anaa Ki Bat Hai Warna Muhabbat Ab Bi Baqi Hai
Tujhy Meri, Mujhy Teri Zarorat Ab Bi Baqi Hai

Agar Mushkal Koi Dar Pesh Aay To Laut Aana Tum
Tumhary Wasty Dil Me Aqeedat Ab Bi Baqi Hai

Teri Ankhoun Ki Chilman Main Sitary Jilmalaty Hain
Teri Aankhoun Main Halki C Shararat Ab Bi Baqi Hai

Ajab Khela Hai Mery Sath Kuch Khail Kismat Ne
Sar e Manzal Khara Hoon Aur Masafat Ab B Baqi Hai

Dil Ki Dharkan Mein Tum Ko Chupa Lain Abi

Dil Ki Dharkan Mein Tum Ko Chupa Lain Abi
Jo Hai Mann Mein Kaho To Sunaa Lain Abi

Tum Ko Chahte Hain Hum Kis Kadr Jaan E Jaan
Gar Bataen To Guzrain Zamane Abi

Youn To Rah-E-Mohabbat Hai Mushkil Magar
Tu Jo De Sath Manzil Ko Pa Lain Abi

Teri Aankhon Mein Ansoo Na Aein Sanam
Gr Jo Aein To Palkain Bicha Lain Abi

Tum Jo Kehte Ho Ky Aaoun Ga Eid Par

Kyun Na Hum Eid Ghar Par Mana Lain Abi

Bas Aik Tu Tha Jise Raigaan Kia Mein Ne

Bas Aik Tu Tha Jise Raigaan Kia Mein Ne


Aur Aik Ishq Tha Jo By Panah Mujhse Hua

Wohi Darpaish Hy Phr Zindagi Khwabon Khyaloun Ki

Wohi Darpaish Hy Phr Zindagi Khwabon Khyaloun Ki
Kahan Hy Ab Tumhari Wo Muhabbat Itnay Saloun Ki

Agr Mery Muqadar Me Andhera Hi Andhera Tha
Kahani Kiyun Sunai Thi Muje Tum Ne Ujaaloun Ki

Bara Hy Farq Dono Me, Mgr Dilchasp Hain Dono
Teri Duniya Jawaboun Ki, Meri Duniya Sawaloun Ki

Tumhn Jb Sy Me Likhta Hn, Tumhn Jb Sy Me Prhta Houn
Zrurat Hi Nhi Parrti Kitaboun K Hawaloun Ki

Taalluq Jorna Or Torna Tm Sy Koi Sekhy
Kahan Sy Aa Gai Tm Ko Maharat Aisi Chaloun Ki

Shagufta Dil Ko Rakha Hy Faqat Is Waasty Mohsin

Zarurat Phr Na Par Jaye Tumhen Meri Misaloun Ki

Kyun Tu Acha Lagta Hai , Waqt Mila To Sochain Gy

Kyun Tu Acha Lagta Hai , Waqt Mila To Sochain Gy
Tujh Mein Kya Kya Dekha Hai, Waqt Mila To Sochain Gy

Sara Sheher Shanasai Ka , Dawedar To Hai Lekin
Kon Hamara Apna Hai , Waqt Mila To Sochain Gy

Hum Ne Usko Likha Tha , Kuch Milne Ki Tadbeer Karo
Us Ne Likh Ker Bheja Hai , Waqt Mila To Sochain Gy

Mosam Khushbu Baad-E-Saba Chand Shafaq Aur Taron Mein
Kon Tumhare Jaisa Hai ,Waqt Mila To Sochain Gy

Ya To Apne Dil Ki Mano , Ya Phir Duniya Walon Ki

Mashwara Uska Acha Hai ,Waqt Mila To Sochain Gy

Friday, December 9, 2016

Hum Milad Un Nabi (SAWW) Kaisy Manayen...?



ہم میلاد النبی ﷺ کیسے منائیں ؟ ۔۔۔۔۔۔تحریر :ڈاکٹر محمد اسمٰعیل بدایونی

نوجوان بہت دیر سے کوریڈور میں کھڑا میرے لیکچر کے ختم ہونے کا انتظار کررہا تھا میں جیسے ہی اپنا لیکچر ختم کرکے کلاس روم سے نکلا ،وہ نوجوان دوڑتا ہوا میرے قریب آیا اور مجھ سے کہنے لگا 
سر!میلاد کیسے مناؤں ؟ نوجوان کا سوال بہت خوب صورت تھا میں اس کے سوال پر مسکرا دیا 
سُنت اللہ کے مطابق مناؤ 
وَاِذْ اَخَذَ اللّٰهُ مِيْثَاقَ النَّبِيّٖنَ لَمَآ اٰتَيْتُكُمْ مِّنْ كِتٰبٍ وَّحِكْمَةٍ ثُمَّ جَاۗءَكُمْ رَسُوْلٌ مُّصَدِّقٌ لِّمَا مَعَكُمْ لَتُؤْمِنُنَّ بِهٖ وَلَتَنْصُرُنَّهٗ ۭقَالَ ءَاَقْرَرْتُمْ وَاَخَذْتُمْ عَلٰي ذٰلِكُمْ اِصْرِيْ ۭقَالُوْٓا اَقْرَرْنَا ۭقَالَ فَاشْهَدُوْا وَاَنَا مَعَكُمْ مِّنَ الشّٰهِدِيْنَ القرآن 81:03
اور یاد کرو جب اللہ نے پیغمبروں سے ان کا عہد لیا جو میں تم کو کتاب اور حکمت دوں پھر تشریف لائے تمہارے پاس وہ رسول کہ تمہاری کتابوں کی تصدیق فرمائے تو تم ضرور ضرور اس پر ایمان لانا اور ضرور ضرور اس کی مدد کرنا، فرمایا کیوں تم نے اقرار کیا اور اس پر میرا بھاری ذمہ لیا ؟ سب نے عرض کی، ہم نے اقرار کیا، فرمایا تو ایک دوسرے پر گواہ ہوجاؤ اور میں آپ تمہارے ساتھ گواہوں میں ہوں،
۱۔ انبیاء کا اجتماع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۔نبی کریم ﷺ کی مدد (نبی کریم ﷺ کے دین کی مدد)۔۔۔۔
۳۔نبی کریم کی عظمت بیان کی 
۴۔تجدید عہد ۔۔۔۔۔
یاد رکھو ! میلاد منانا سنت اللہ ہے 
تم بھی میلاد مناؤ علماء کا اجتماع کرو ان کے وعظ کو سُنو 
اللہ کے نبی ﷺ کے دین کی مدد کرو عالم کفر ،سیکولرازم ، لبرل ازم ، بد عقیدگی ، اور نفس پرستی کے فتنوں کے خلاف تم اللہ کے نبی ﷺ کے دین کی مدد کرو ۔
تم بھی عظمت ِ مصطفےٰ ﷺ کے نغمے بیان کرو
تجدید کرو کہ نبی کریم ﷺ کے دین کی مدد کر و گے ۔
سُنو ! جس طرح نبی کریم ﷺ کی ولادت کے موقع پر جن معجزات کا ظہور ہوا اپنی ذات میں وہ انقلاب پیدا کر کے میلاد مناؤ 
مگر وہ کیسے ؟ نوجوان نے پوچھا 
وقتِ ولادت بیت اللہ میں رکھے ہوئے بت گر پڑے تھے تم بھی میلاد ایسے مناؤ کہ تمہارے نفس کے بُت گر پڑیں میلاد کی ضرب اپنے نفس پر ایسے لگاؤکہ یہ بت ٹوٹ کر کرچی کرچی ہو جائیں ۔
کائنات نور سے منور ہو گئی تھی چراغاں کرو ضرور کر و مگر من کو بھی حضور ﷺ کی محبت سے روشن کر لو اپنی ذات اور شخصیت کو آپ ﷺ کی تعلیمات سے منور کر لو ۔۔۔۔۔۔تمہاری ذات سےفسق و فجور کے اندھیرے دور ہو جائیں 
کچھ اور بتائیے ۔نوجوان نے فرمائش کی 
تم میلاد ایسے مناؤجیسے اللہ کے نبی ﷺ نے اپنا میلاد منایا، تم روزہ رکھو اس دن تم صدقات و خیرات دو 
کچھ اور بتائیے 
میلاد مناؤ جیسے صحابہ کرام نے منایا 
صحابہ کرام نے کیسے منایا میلاد؟ نوجوان نے مجھ سے پو چھا 
انہوں نے شرق تا غرب اللہ کے نبی ﷺ کے دین کو اپنی ذات پر بھی نافذ کیا اور ساری دنیا میں اس کی تبلیغ کی مگر یاد رکھنا صحابہ نے نبی کریم ﷺ کے دین کو سب سے پہلے اپنی ذات پر نافذ کیا تھا اور سُنو پھر اس کے نفاذ کے لیے انہوں نے قیصر و کسریٰ جیسے بادشاہوں کے سامنے جا کر کہا سُنو ! حضور ﷺ آگئے ہیں ۔۔۔۔۔رستم جیسے پہلوان کے سامنے جا کر کہا سُنو ! حضور ﷺ آگئے ہیں ۔ ۔۔۔۔ہر دیس میں گونجے گا اب یارسول اللہ ﷺ کے نعروں سے قیصرو کسریٰ کے محلات گونجنے لگے ۔
تم بھی اپنا ہو یا پرایا اعلان کر دو دین، صرف دین مصطفے ٰﷺ ۔۔۔۔ نظام ،صرف نظام مصطفےٰ ﷺ ملک خداداد پاکستان میں کوئی بل تعلیمات مصطفےٰ ﷺ کے خلاف پاس نہیں ہو گا
دین ،محمد مصطفےٰ ﷺ کا دین ہوگا۔۔۔۔ نظام ،محمد مصطفےﷺٰ کا نظام ہو گا۔۔۔۔اپنی انفرادی گفتگو میں ، اپنی اجتماعی نشستوں میں ۔۔۔۔اپنی سیاسی جماعتوں کی قیادت کے سامنے یہ مؤقف اپنائیے آئین پاکستان کی رو سے ایسا کوئی بل پاس نہیں ہو سکتا جو شریعت کے منافی ہو ۔۔۔۔۔شراب حرام ہے تو حرام ہے صحابہ کرام نے یہ حکم نازل ہوتےہی شراب نالیوں میں بہا دی تھی تم بھی دنیا کو بتا دو شراب ہمارے معاشرے میں نہیں بیچی جا سکتی البتہ نالیوں میں ضرور بہائی جا سکتی ہے ۔۔۔۔صحابہ کرام نے باطل کو مٹا کر میلاد منایا تھا ۔۔۔
میلاد امام حسین نے بھی منایا سجدے میں سر کٹا کر منایا ۔۔۔۔۔۔میلاد امام اعظم نے بھی منایا اعلائے کلمۃ الحق کہہ کر منایا ۔۔۔۔۔ شاہ ولی اللہ نے میلاد منایا ۔۔۔۔شاہ عبد الحق محدث دہلوی نے میلاد منایا ۔۔۔۔اُمت نے چراغاں کرکے صدقہ و خیرات کرکے جائز مستحسن کام کرکے میلاد منایا ۔۔۔۔۔اور چودہویں صدی میں امام احمد رضا نےعظمتِ مصطفے ٰ ﷺ کا مقدمہ لڑ کر میلاد منایا اور کہہ دیا 
کروں تیرے نام پہ جاں فدا نہ بس ایک جاں دو جہاں فدا
دو جہاں سے بھی نہیں جی بھرا کروں کیا کروڑوں جہاں نہیں
۔۔۔۔۔۔ایک طویل تاریخ ہے میلاد منانے والوں کی ۔…..
یاد رکھنا !میلاد کسی رسم کا نام نہیں بلکہ دین اسلام کے عملی نفاذ کا نام میلاد ہے اور اس گفتگو کے بعد جو کوئی بھی شرک و بدعت کے فتوے لگا کر میلاد کی مخالفت کرتا ہے میں یہ سمجھتا ہوں کہ وہ اللہ و رسول ﷺ کے دین کی مخالفت کرتا ہے

Tuesday, December 6, 2016

Aqeedat sy Khurafaat tak



عقیدت سے خرافات تک ۔۔۔۔۔تحریر :ڈاکٹرمحمد اسمٰعیل بدایونی 
بہت پہلے ایک حکایت سُنی تھی ایک بچہ دوائی نہیں کھاتا تھا اور اپنی ماں سے کہتا دوائی بہت کڑوی ہوتی ہے اس لیے میں نہیں کھاؤں گاماں بڑی منت سماجت کرتی مگر بچہ دوائی کھانے پر راضی نہیں ہوتا تھا ایک دن ماں نے دوائی گلاب جامن میں رکھ کر دی اور کچھ دیر بعد پوچھا بیٹا ! مٹھائی کھا لی تو بچے نے جواب دیا جی امی ! مٹھائی کھا لی لیکن اس میں ایک گھٹلی تھی وہ پھینک دی ۔۔۔۔۔۔۔ہمارے ساتھ بھی بالکل ایسے نادان بچے والامعاملہ ہے میلاد النبی ﷺ کا مقصد تو یہ ہے اللہ کے نبی کی سیرت پر چلنے کا عہد کرو ۔۔۔۔۔اتباع رسول ﷺ کی تجدید کرو ۔۔۔۔اسوۂ حسنہ پر عمل کرو ۔۔۔۔۔اپنی اور اپنے اہل ِ خانہ کی زندگی میں نبی کریم ﷺ کے عطا کردہ نظام کا حقیقی نفاذ ۔۔۔۔۔۔
مگر آہ ! اے مسلمان ! یہ تم کیا کر رہے ہو؟ تم نے میلاد کی روح کو تو بہت دور چھوڑ دیا 
آؤ! اللہ کے نبی ﷺ کے میلاد کے موقع پر اپنی اصلاح کریں آؤ شیطان اور اس کی ذریت کو شکست دیں 
آؤ !!!!آؤ !!!!
یہ دیکھو ! یہ کیا کررہے ہیں؟ اتنی اونچی آواز میں لاؤڈاسپیکر پر نعتیں پڑھی جا رہی ہیں اس محلے میں کچھ بیمار کچھ ضعیف اور کچھ چھوٹے بچے بھی ہوں گے یہ ان کی حق تلفی ہے اس کا تمہیں اللہ تعالیٰ کے حضور کل جواب دینا ہو گا ۔۔۔۔
یہ دیکھیے ! یہ کیا ہو رہا ہے ؟ یہ راستہ کیوں بند کر دیا گیا ہے ؟ محفلِ میلاد ﷺ کے نام پر لوگوں کو اذیت دینا نہیں کیا اللہ کے نبی ﷺ نے نہیں فرمایا تھا کہ راستوں کو کشادہ کردو ۔۔۔۔۔محفلِ میلاد تو بہت اہتمام سے ہونا چاہے امام مالک جب اللہ کے نبی ﷺ کے پیغام کو سُناتے تو ایک تخت لایاجاتا اس پر چاندنی بچھائی جاتی نہایت ادب کے ساتھ اللہ کے نبی ﷺ کے پیغام کو سنا جا تا ایک موقع پر امام مالک کو بچھو نے سولہ دفعہ ڈنک مارا چہرے پر کئی رنگ آکر چلے گئے مگرحدیث کے ادب کی وجہ سے انہوں درس کو ادھورا نہیں چھوڑا ۔۔۔۔ہم تو باادب لوگوں کے ماننے والے ہیں یہ کیسا ادب ہے کہ محفلِ میلاد میں آئے ہیں لیکن روڈ سے چلتے چلتے میلاد میں بیٹھ گئے اور جیسے آئے تھے ویسے ہی چلے گئے ۔۔۔۔۔۔
محفل میلاد میں جا رہے ہو سر پر ٹوپی تو رکھ لو اللہ کے نبی ﷺ کا ذکر سننے جا رہے ہو ۔۔۔۔کپڑے تو صاف ستھرے پہن لو خوشبو لگا کر اہتمام سے جاؤ ہمارے آقا و مولیٰ ﷺ کا میلاد ہے ۔۔۔۔۔کثرت سے نعتوں کے اہتمام کے بجائے اللہ کے نبیﷺ کی تعلیمات کا درس دیا جائےتقاریر زیادہ ہونی چاہیے ۔۔۔۔۔پھر یہ محفل میلاد کسی گندی سڑک پر کرنے کے بجائے کسی ہال میں میں کر لو گھر میں اہتمام کرو ۔۔۔۔اہتمام ۔۔۔اہتمام ۔۔۔۔اہتما م 
کیا سمجھے اہتمام ؟۔۔۔۔۔
خوشبو سے آراستہ لوبان اور صندل کی خوشبو جلاؤ ۔۔۔۔ادب و احترام کے ساتھ شرکت کرو 
ارے بھئی یہ کیا ہورہا ہے ؟ چوری کی بجلی سے چراغاں ۔۔۔۔نہیں نہیں اللہ کے نبی ﷺ سے محبت کرنے والے اور چوری کی بجلی استعمال کریں یہ کیسے ہو سکتا ہے ؟
یہ منظر بھی کس قدر اذیت ناک ہے۔۔۔یہ لنگر پر چھینا چھپٹی کیوں ہو رہی ہے رزق کی بے حرمتی ، یا اللہ !یا اللہ !!!!!!یہ اللہ کے نبی ﷺ کے ماننے والے ہیں آپ جہاں کھڑے ہیں وہاں کھڑے رہیے لنگر تقسیم کرنے والے آپ کو دے دیں گے توآپ لے لیجیے 
یہ دنیا اس وقت آپ کو دیکھ رہی ہے کہ یہ رسول اللہ ﷺ کے غلام آپ ﷺ سے عقیدت کا دم بھرنے والے کس طرح ایک جوس کے ڈبے پر ایک دوسرے کو دھکے دے رہے ہیں کیا یہ انہی کے پیرو کار ہیں جو جام شہادت نوش کرلیتے تھے لیکن پانی کا پیالہ اپنے بھائی کے لیے چھوڑ دیتے تھے ؟
یہ منظر تو نہایت تشویشناک ہے یہ چراغاں دیکھنے مرد وعورت کا کیسا مخلوط اجتماع ہے نامحرموں کے بدن ٹکرا رہے ہیں اللہ !اللہ ! یہ اللہ و رسول ﷺ کی صریح نافرمانی نہیں ہے کیا ؟
یہ دیکھیے یہ میلاد النبی ﷺ کے نام پر کیا کیا جا رہاہے خانہ کعبہ اور روضہ رسول کے ماڈل بنا کر رکھ دئیے گئے ہیں اور ان کے سامنے لوگ دعائیں مانگ رہے ہیں اور صلوۃ و سلام پڑھا جا رہا ہے بلکہ کہیں کہیں تو نذرانے بھی وصول کیے جا رہے ہیں 
یہ بھی ایک عجیب منظر ہے یہ کوئی پیر صاحب ہیں غالباً صرف تہبند باندھے ہوئے باقی اوپر کا دھڑ ننگا اور سامنے بڑاسا کیک رکھا ہو ا ہے اور تالیاں بجاتے ہوئے کہا جا رہا ہے ہیپی برتھ ڈے یا رسول اللہ ﷺ 
پیشہ ور خطباء و نعت خواں کیوں اسٹیج کی زینت ہیں یہ ہزاروں کے لفافے طلب کرنے والے جو کبھی گانے کی پارٹی میں گانا گاتے نظر آتے ہیں تو کبھی نعت کی محفل میں نعتیں پڑھتے ہیں اور خود کو نعت خواں کے بجائے فنکار کہلانا پسند کرتے ہیں یہ سب کیا ہو رہا ہے ؟کیا محفلِ میلاد ایک رسم بن چکی ہے ؟ جس کے پاس زیادہ پیسے ہوں وہ اچھے نعت خواں کو بلا لے وہ ہی عاشقِ رسول ﷺ ؟ اگر میلاد کی محفل کو عقیدت و محبت کے ساتھ سجایا جائے تو جو روحانیت حاصل ہو گی اس کا اندازہ بھی نہیں ابھی آپ کو ۔
یہ لیجیے یہ میلاد ریلی نکالی جا رہی ہے سیلنسر کے بغیر شور مچاتی موٹر بائیک ،کیا یہ ہے میلاد ریلی ، نوجوان لونڈوں کا ایک ہجوم ،منہ میں گٹکا ہاتھ میں چین ۔۔۔۔۔۔۔
یہ بھی دیکھیے یہ کیا ہو رہا ہے میوزک والی نعتوں پر بھنگڑے ڈالے جا رہے ہیں یہ سب کیا ہے ؟ کیا یہ سب اللہ کے نبی ﷺ کا میلاد منایا جا رہا ہے ؟
مساجد نمازیوں سے خالی اور میلاد کی محافل میں ایک ہجوم یہ مسجد میں کیوں نہیں آتے اذان ہو رہی ہے یہ روڈ سجانے میں مصروف ہیں چراغاں کیجیے ضرور کیجیے مگر نمازوں کااہتمام بھی تو کیجیے فرض نمازیں جس کی رہ جائیں علماء فرماتے ہیں اس کی نفل قبول نہیں ہوتیں یہ تو مستحاب عمل ہے 
چہرے سنتِ رسول ﷺ سے خالی ہیں اور دعویٰ عشق ِ رسول ﷺ کا اے نوجوان ! تو کیوں دھوکے میں ہے ؟
اے اللہ کے نبی ﷺ سے محبت کرنے والو!
یہ سب کچھ کیا ہورہا ہے ؟۔۔۔۔۔۔یہ ابلیس اور اس کی ذریت ہنس رہی ہے ہم پر ،آؤ ! خود کو بدلیں جو چیز اللہ و رسول ﷺ کی تعلیمات کے منافی ہو اس کو ترک کر دو 
سب سے آخر میں وہ بات جس کا کرب ہر ایک درد مند مسلمان ہم چراغاں کرتے ہیں ضرور کیجیے مگر اس کے ساتھ ترجیحات کو طے کیجیے مدارس کا قیام عمل میں لائیے ان میں پڑھانے کے لیے اچھے اساتذہ لائیے اچھے اساتذہ کی تنخواہ بھی زیادہ ہوتی ہے یہ جو علم کے فانوس قوم کو دیں گےتوآپ دیکھیں قوم کے اذہان ایسے منور ہوں گے کہ ہر سمت چراغاں ہی چراغاں ہو گا من کے اندر بھی روشنی ہو گی اور باہر بھی 
آؤ ! خود کو بدلیں ۔۔۔اپنی اس روش کو بدلیں ۔۔۔۔آؤ ہم اپنے آپ کو تبدیل کریں ۔۔۔۔اللہ و رسول ﷺ کی محبت میں سر شار ہو کر حقیقی معنی میں اللہ کے نبی ﷺ کا میلا دمنائیں 

Milad (SAWW) ki mukhalifat q?????



میلاد النبی ﷺ کی مخالفت کیوں ؟ ۔تحریر : محمد اسمٰعیل بدایونی 
)
مخالفت کے محرکات عالمی تناظر میں(

اسٹاف روم میں تما م پروفیسرز بیٹھے ہوئے تھے میرے ایک ساتھی نے مجھ سے سوال کیا کہ آخر کچھ لوگ میلاد کی مخالفت کیوں کرتے ہیں ؟
میں نے اُن سے کہا کہ میں اس کالج میں ٹرانسفر ہونے سے پہلے جس کالج میں تھا اس کی کہانی سُناتا ہوں آپ کی سمجھ میں بات آاسانی سے آ جائے گی 
وہ بہت سینئر پرو فیسر تھے ان کی ساری زندگی پڑھانے میں گزری پر معلوم نہیں کیوں انہیں ، نوجوان لیکچرارعبد اللہ سے شدید چڑ ہو نے لگی تھی ۔۔۔۔۔عبد اللہ ہمارے کالج میں نیا نیا لیکچرار اپائینٹ ہو اتھا ، بہت ذہین نوجوان تھا اساتذہ کا بھی ہر دلعزیز تھا ۔
کالج کے تمام اسٹاف کے ساتھ خندہ پیشانی سے پیش آتا ۔۔۔۔طلبا عبد اللہ کے دیوانے تھے بس جہاں وہ کلاس لینے پہنچے .کالج کے گراؤنڈ میں کھیلتا ہوا طالبِ علم کھیل چھوڑ کر عبداللہ کی کلاس میں آجاتا تھا ۔
اس بات پر سینئر پروفیسر شدید رنج و غم کا شکار تھے اتفاق سے دو سیکشن میں ان کا پیریڈ عبد اللہ سے پہلے ہوتا تھا اور وہ عبد اللہ سے کہتے تم ذرا دس منٹ بعد آیا کرو ۔
عبد اللہ سینئر پروفیسر ہو نے کا خیال کرتے ہوئے دس منٹ بعد جاتا تو معلوم ہوتا کہ پرو فیسر صاحب ۱۰ منٹ پہلے ہی کلاس ختم کر دیتے ہیں تاکہ بچے گھروں کو چلے جائیں اور عبد اللہ کا لیکچر نہ سُن سکیں اور وہ کہہ سکیں کہ میرے بعد والے لیکچر میں تو طلبا عبد اللہ کا لیکچر سُننے نہیں رکتے ۔۔۔۔۔یہ طریقہ کار وہ حسد کی بنا پر اپناتے تھے ۔
بالکل ایسے ہی یہودیوں کو بھی نبی کریم ﷺ سے حسد تھا اور ہے انہیں اس بات کا حسد تھا کہ نبوت بنی اسرائیل سے بنی اسمٰعیل میں کیونکر منتقل ہو گئی ۔۔۔۔اب وہ نبی کریم ﷺ کا تذکرہ سنتے ہیں تواُن کے سینوں پر سانپ لوٹ جاتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔ انہوں نے بنو نضیر کے ذریعے نبی کریم ﷺ کی جان لینے کی کوشش کی ان یہودیوں کی کوششوں سے غزوۂ احزاب کا واقعہ پیش آیا ۔۔۔۔۔ ان کو ان کے کیے کی سزا بھی دی گئی یہ ایک زمانے تک اس بات کے خواہشمند رہے کہ نبی آخر الزماں ﷺ کا تذکرہ رک جائے ۔۔۔۔
وقت گزرتا رہا اسلام سے مختلف آندھیاں ٹکراتی رہیں کبھی معتزلہ کی شکل میں تو کبھی خوارج کی صورت کبھی تاتاریوں کی سفاکیت تو کبھی صلیبیت کی درندگی اسلام ان تما م فتنوں سے نبرد آزما ہوتا رہا لیکن نبی کریم ﷺ کا ذکر جمیل نہیں رکا ۔
اللہ کے نبی ﷺ کا ذکر ِ جمیل روکنے کے لیے ان یہود ونصاریٰ نے ’’ استشراق ‘‘ کے نام سے ایک قلمی فورس تشکیل دی اور انہی کی فکری تخریب کاری کو برؤئے کار لاتے ہوئے دیسی مستشرقین کی زبان سے کہلوایا کہ میلاد منانا کنہیا کے جنم سے بد تر ہے ۔۔۔۔۔۔ شرک و بدعت کے فتوے عائد کیے گئے ۔۔۔۔۔ انتہائی غیر محتاط زبان استعمال کرکے مسلمانوں میں خلیج اور نفرتیں پیدا کی گئیں ۔۔۔۔۔غیر منطقی دلائل اور جہالت نے اس خوشی کے موقع کو متنازع بنا دیا ۔۔۔۔اختلاف منانے کے طریقے پر ہوسکتا ہے مگرمیلاد النبی ﷺ منانے سے کسی مسلمان کو کیسے اختلاف ہو سکتا ہے میں میں یہ سمجھنے سے قاصر ہوں ۔۔۔۔
یہ ہی تو دشمن چاہتا تھا وہ ہم نے کر دیا ہمیں اصل دشمن کو دیکھنے کی ضرورت ہے اسلام کا حقیقی دشمن کون ہے؟
ہمیں اپنی صفوں سے ایسے لوگوں کو تلاش کرنا ہیں جو دشمن کی جنگ ہم سے لڑوانا چاہتے ہیں ۔۔۔۔ہمارے بچوں کی ذہنی و فکری صلاحیتوں کو دین اسلام کے خلاف استعمال کرنا چاہتا ہے ۔۔۔۔۔ہمارےبچوں کو آپس میں دست وگریباں کرنا چاہتے ہیں ۔
لیکن بات وہی یہ سب کچھ کیوں کیا گیا؟
اس لیے کہ اگر نبی کریم ﷺ کاذکر ترک کر دیا گیا تو نتیجہ یہ نکلے گا اسلام ختم ہو جائے گا ۔۔۔۔در اصل اسلام مذہب نہیں ہے بلکہ ضابطہ حیات ہے گناہ گار سے گناہ گار انسان آج بھی خلافتِ اسلامیہ کے خواب ضرور دیکھتا ہے ۔۔۔۔۔ خلافتِ راشدہ کی مثال ہر مسلمان کی زبان پر ہوتی ہے اور سیرت النبی ﷺ کی تعلیمات اس کا اعادہ کرتی نظر آتی ہیں اس لیے اس قوم نے سوچا اگر مسلمانوں کو مکمل مفلوج کرنا ہے تو ان کو نبی کریم ﷺ کے ذکرِ جمیل سے روکنا ہو گا ۔
خدا کی قسم ! اگر کوئی قبیلہ یا قوم محمد مصطفے ﷺکا ذکر ِ جمیل چھوڑ دے تووہ شجرِ اسلام سے ایسے سوکھ کرجھڑ جائے گی جیسے خزاں کے موسم میں پتے درخت سے خشک ہو کر جھڑ جاتے ہیں ۔
تھوڑی دیر کے لیے تصور کر لیجیے کہ میلاد النبی ﷺ اور سیرت النبی ﷺ کے جلسے اب نہیں ہوتے یقین جانو تمہاری نسل اللہ کے نبی ﷺ کا نام بھول جائے گی اسلام تو بہت دور کی بات ہے۔۔۔ 
پوچھیے اپنے بچے سے دادا جان کا انتقال کب ہو ا تھا؟ تاریخ کیا تھی؟ تاریخ تو بہت دور کی بات دس ،بارہ سال کا عرصہ گزر جائے تو بچوں کو سال بھی یاد نہیں رہتا اور کسی بچے سے پوچھیے تمہارے پردادا کا کیا نام تھا وہ نہیں بتا سکے گا ۔
دوسری بات اللہ کے نبی ﷺکی محبت کامیابی کی ضمانت ہے جب ہم جشنِ ولادت مناتے ہیں تو خوشی سے مناتے ہیں اور خوشی انسان اسی کی مناتا ہے جس سے سب سے زیادہ محبت ہوتی ہے اس سے ہمیں دوسرا بڑا فائدہ یہ ہو تا ہے کہ ہماری آنے والی نسلوں کے دلوں میں حُبِّ رسول ﷺکاجذبہ پیدا ہوتا ہے اگر ہم ۱۲ ربیع الاول منا ناچھوڑ دیں تو یقین جانو ہماری نسلیں یہ بھول جائیں گی کہ پیغمبر اسلام ﷺ کا اسوۂ کیا تھا ؟ تعلیمات کیا تھیں ؟ 
اور یہ ہی ہمارا دشمن چاہتا ہے سیکولر ازم اور لبرل ازم کو تعلیماتِ نبوی ﷺ سے خطرہ ہے اور وہ اس خطرہ کو کم کرنے کے لیے میلاد کی مخالفت کو خوب ہوا دیتی ہے مسلم دانشوروں کو ایک مرتبہ اپنے رویوں کو ضرور جانچنا چاہیے کہیے وہ دانستہ یا نا دانستہ اسلام دشمن قوتوں کے آلہ کار تو نہیں بن رہے ۔۔۔۔

Monday, December 5, 2016

Khawateen ki Mehfil e Milad



خواتین کی محفلِ میلاد ؟ ۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر: محمد اسمٰعیل بدایونی 
آؤ ! اے اہلسنت کے لوگو! آج میں تم سے مخاطب ہوں ۔۔۔۔مصلح کی گرجدار آواز گونج ر ہی تھی 
یہ کیا ہو رہا ہے ؟ ۔۔۔۔میلاد کی محفل ہو رہی ہے ؟
یہ زرق برق لباس میں سجی سنوری لڑکیاں کیوں اسٹیج کی زینت بنی بیٹھی ہیں ؟
یہ بارگاہ ِ رسالت ماب ﷺ میں نعت کے نذرانے پیش کرنے کے لیے آئیں ہیں اور کچھ ہی دیر کے بعد یہ پروگرام لائیو ٹیلی کاسٹ ہو گا 
یہ تم کیوں کررہے ہو؟
تاکہ ثواب ملے ، میں نے قدرے دانتوں کی نمائش کرتے ہوئے کہا 
ثواب ؟ 
یہ پوچھو کتنا عذاب سمیٹ رہے ہو ۔
میں نے ایک نظر اس مصلح کو دیکھا اور کہا لگتا ہے تم صلح کلی یا بد مذہب ہو گئے ہو جو میلاد کی مخالفت کررہے ہو ۔۔۔۔
میرے نادان مسلمان ! تم کو احساس ہے تم ثواب کے نام پر کیاگناہ سمیٹ رہے ہو ؟۔۔۔۔۔کیا اللہ کے نبی ﷺ کی تعلیمات یہ ہی تھیں ؟ مصلح کی آواز میں نرمی تھی ۔
سُنو ! میرے دوست ! سیدی اعلیٰ حضرت علیہ الرحمہ سے کسی نے سوال پوچھا کہ ’’عورتیں جو باہم مل کر مولود شریف پڑھتی ہیں اور اُن کی آوازیں غیر مرد باہر سُنتے ہیں تو اب ان کا اس طریقے سے مولاد شریف پڑھنا ان کے حق میں پڑھنا باعثِ ثواب ہے ؟‘‘
مولانا احمد رضا خاں رحمۃاللہ تعالیٰ علیہ نے جواب دیا ’’عورتوں کا اس طرح پڑھنا کہ ان کی آواز نا محرم سُنیں باعثِ ثواب نہیں بلکہ گناہ ہے ‘‘
مزید فرمایا : عورت کا خوش الحانی سے باآواز ایسا پڑھنا کہ نامحرموں کو اس کے نغمہ کی آواز جائے حرام ہے‘‘
فتاویٰ رضویہ جلد ۲۲ صفحہ ۲۴۲ ،۲۴۴ مطبوعہ رضا فاؤنڈیشن لاہور 
اے میرے ساتھیو! خدارا ! اسلام کی غربت کے ساتھ مزید مذاق مت کرو۔۔۔۔۔دین کو دین رہنے دو ایک جانب لادینیت کا طوفان ، لبرل و سیکولر ازم کی غلاظت سے جی متلا رہاہے دوسری جانب ہم نا سمجھی میں ثواب کی خواہشمند گناہ کما رہے ہیں ۔
آئیے !اپنی اصلاح کیجیے 
خواتین میلاد منائیں ضرور منائیں مگر نامحرم تک اس کی آواز نہ جائے ۔۔۔۔۔۔۔ صبح و شام میلا د منائیں بلکہ صبح فجر کی نماز کے بعد یا صبح صادق درود و سلام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اس کی برکتیں تم اپنے گھروں پر نازل ہوتی ہوئی دیکھو گی ۔۔۔تمہیں تمہارے گھروں میں سکون کی چاندنی نصیب ہو گی ۔۔۔۔ تمہارے گھروں میں برکتوں کی برکھا برسے گی ۔۔۔۔خوشیاں تمہارے گھر کا طواف کریں گی ۔۔۔۔۔۔
ٹی وی پر سج سنور کر بیٹھ کر نعت خوانی کرنے والی خواتین بالخصوص اس بات کا خیال رکھیں یہ ثواب کے نام پر ایک دھوکہ ہے۔
اے خو دساختہ مفکرو! ایک کام کرو اسلام کی اس کشتی کو پار لگانا اگر تمہارے لیے مشکل ہے تواس میں مزید چھید بھی نہ کرو بعد کے آنے والوں کے لیے کچھ اپنے اسلاف کے نشان تو رہنے دو تاکہ وہ اپنی منزل کو تلاش کر سکیں ۔مصلح کی آواز میں ایک درد تھا 

Dohra Mayar Q



دوہرا معیار کیوں؟ تحریر :محمد اسمٰعیل بدایونی 
ارے میاں !
یہ کیا خرافات لگائی ہوئی ہے؟ یہ میلاد کے نام پر ہُلڑ بازی کیوں کی جارہی ہے؟ 
ارے دیکھو تو سہی ! بھنگڑے ڈالے جارہے ہیں۔۔۔۔ میوزک والی نعتیں چل رہی ہیں اور یہ لونڈے یوں تھرک رہے ہیں جیسے کوئی گانا چل رہا ہےنہ عشقِ رسول ﷺ، نہ نعت کا تقدس۔
کچھ کہو تو وہابی دیوبندی ہونے کا فتویٰ۔۔۔۔۔ یہی تو وجہ ہے جو ہمارے اکابر نے اس میلاد کو بدعت کہا، منع کیا اور اس سے روکنے میں اپنی تمام صلاحیتوں کو وقف کر دیا ۔ میں تو اس کا بالکل قائل نہیں ہوں۔ اس کو ناجائز سمجھتا ہوں، حرام سمجھتا ہوں۔چچا فارق کے منہ سے تھوک اُڑ رہا تھا ۔
چچا فارق ریٹائر منٹ کے بعد بالکل ہی فارغ تھے۔ جو انہیں اُلٹا سیدھا سمجھ آیا کہہ دیا۔
ویسے بھی ہم ان کے گھر شادی کی تقریب میں شریک تھے، مصلحت کے تحت خاموش رہے۔شام میں شادی کی رونق عروج پر اور چچا فارق کے گھر میں ناچ گانے کی محفل بھی عروج پر تھی۔ چچا فارق کے گھر کی خواتین ناچ گا رہی تھیں اور تھوڑی دیر میں جہاں شادی ہو رہی تھی وہاں مرد و خواتین کا مخلوط اجتماع mix gathering تھی۔ میں نے چچا فارق سے پو چھا: چچا فارق! یہ سب آپ کے گھر میں ہورہا ہے، آپ تو بہت مذہبی آدمی ہیں۔ 
بس بیٹا ! کیا بتاؤں۔ اب نوجوان نسل کہاں سنتی ہے۔ بس ان کی خوشی ہی میں ہماری خوشی ہے ۔
میں حیران تھا چچا فارق کے اس جملے پر ،تھوڑی دیر پہلے وہ جن اسباب کی وجہ سے میلاد کی مذمت کررہے تھے ،اب اپنے گھر میں ہونے والی خرافات کو کس خوبصورتی سے ٹال گئے ۔
میں نے چچا فارق سے کہا: چچا فارق !اس طرح تو آپ پھر اس نکاح کو بھی نا جائز اور حرام سمجھتے ہوں گے ؟
میری بات پر تو وہ جز بز ہوگئے۔ کہنے لگے کہ بھئی خرافات کی وجہ سے نکاح نا جائز و حرام تھوڑی ہوگا۔ خرافات نا جائز و حرام ہو سکتی ہیں ۔
چچا فارق ! اب آپ خود ہی بتائیے کہ میلاد النبی ﷺ منا نا کس طرح نا جائز و حرام ہو گیا ، خرافات نا جائز و حرام ہو سکتی ہیں ۔
چچا فارق ! ہم ان متشدد اور بے وقوف مولویوں کے کہنے میں آکر فرقہ واریت کو ہوا دینے لگتے ہیں ۔ آپ کی یہ بات درست ہے، خرافات کی وجہ سے نکاح حرام نہیں ہوگا۔ اسی طرح کچھ لوگوں کی نادانی کی وجہ سے میلاد النبی ﷺ منانا ناجائز و حرام نہیں ہوگا۔
مسجد میں کتا آجائےتو کتا نکالتے ہیں، مسجد کو نہیں ڈھاتے۔ آئیے فرقہ واریت سے بالاتر ہوکر میلاد النبی ﷺ کو منائیے ۔۔۔۔۔ خرافات کو نکال کر منائیے، نہ کہ اس کو شرک و بدعت کہہ کردشمنانِ اسلام کے ہاتھ مضبوط کیجیے۔۔۔۔۔



Hum Milad Q manayen by Dr. Muhammad Ismail Budauni




ہم میلاد کیوں منائیں ؟۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر :محمد اسمٰعیل بدایونی

بات سمجھ نہیں آتی میلا د کیوں منائیں ؟۔۔۔۔آخر کیوں ؟۔۔۔۔۔۔میں انہی خیالات میں گُم کالج پہنچ چکا تھا ۔
سوال ذہن میں کلبلاتا رہا ۔۔۔۔یہ سوال صرف میرے ذہن میں نہیں بلکہ شاید بہت سارے نوجوانوں کے اذہان میں ہو یہ سوچ کر میں نے اسلامیات کے پروفیسر صاحب سے یہ سوال کر دیا کہ سر آخر ہم عید میلاد النبی ﷺ کیوں مناتے ہیں ؟
سر! سوال سُن کر مسکرا دئیے کہا :اچھا !لیکچر ختم ہونےکے بعداس کا جواب دوں گا ۔
لیکچر کے اختتام پر سر نے ایک سوال کیا پوری کلاس سے میٹرک کے دوران آپ کے والدین ، دادا دادی ، نانانانی ، پوپھی خالہ ماموں ، چچا وغیرہ کا ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا وہ جب آتے ایک ہی نصیحت کرتے ہر بار مختلف انداز سے ایک ہی بات کہی جاتی تھی۔ وہ کیا بات تھی ؟وہ جملہ کیا تھا یاد کر کے بتائیے ۔
سر ! یہ کون سا مشکل سوال ہے ان کا ایک ہی جملہ ہوتا تھا میٹرک میں اے گریڈ لاناہے محنت کرو ۔۔اگر میٹرک میں اچھے مارکس نہیں آئے تو کامیاب نہیں ہو سکو گے میٹرک کا سرٹیفیکیٹ ہر جگہ دیکھا جاتا ہے۔
بس یوں کہیے کہ میٹرک ہمارا ہوتا لیکن فکر مند وہ ہو تے تھے کہ کسی طرح ہما را میٹرک اچھے نمبروں سے ہو جائے تاکہ ہم آئندہ کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں ۔
یعنی اعادۂ کرتے تھے اپنی نصیحت کا تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ 
جی سر! بالکل ۔
بس ہم میلاد بھی اسی لیے مناتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر ! بات سمجھ نہیں آئی ۔۔۔۔۔میں نے حیرت سے کہا 
بھئی معمولی سی بات ہے ہم اس دنیا میں آنے سے پہلے کہاں تھے ؟
ہمارے جد اعلیٰ سیدنا آدم علیہ السلام جنت میں تھے جب وہ زمین پر اتارے گئے 
اچھا اب کیا ہمیں واپس جانا ہے جنت میں ؟
جی بالکل واپس جنت میں جانا ہے ۔
لیکن کیسے جانا ہے ؟ معلوم ہے ؟
سُنو ! اگر جا پان ہم سے کوئی پروڈکٹ بنوائے تو وہ اس پروڈکٹ کا ایک سیمپل ہمیں بھیجے گا کہ مجھے اس کے مطابق پروڈکٹ چاہیے پاکستان کی کمپنی اگر اس کے مطابق اس کو مال بنا کر دے گی تو جاپان اس کی قیمت ادا کر دے گا اور اگر ایسا نہیں ہوا ، اس سیمپل کے مطابق پرو ڈکشن نہیں ہوئی تو کیا ہو گا جاپان پورے کا پورا کنٹینر پاکستان واپس بھیج دے گا یہ ہمارے معیار کا نہیں ہمارے سیمپل کے مطابق نہیں اس لیے اپنے پاس رکھو اور اس طرح پاکستانی کمپنی کو نقصان اٹھانا پڑا جائے گا 
بالکل ایسے ہی ہمیں اللہ کریم کے پاس واپس لوٹ کر جانا ہے اب جانا کیسے ہے ؟۔۔۔۔ رول ماڈل کون ہیں ؟ ۔۔۔فرمایا:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ القرآن 21:33
بیشک تمھاری رہمنائی کے لیے اللہ کے رسول (کی زندگی) میں بہترین نمونہ ہے
اب صرف میٹرک کے امتحان میں کامیابی کے لیے بار بار اس لیے کہا جاتا ہے تم ا س کی اہمیت کو سمجھو 
ہم میلاد اسی لیے مناتے ہیں تاکہ کامیابی کے لیے نبی کریم ﷺ کے جس اسوۂ کا ذکر قرآن نے کیا ہے اس کا اعادہ ہو تا رہے ۔شیطان جو ہمیں بھلا دیتا ہے میلاد کی محا فل میں ہمیں اللہ کے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی یاد دلائی جاتی ہے ۔۔۔۔
اللہ کے نبی ﷺ نے زندگی کیسے گزاری ؟ آپ ﷺ بحیثیت والد کیسے تھے ۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت جرنیل و سپہ سالار کیسے تھے ۔۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت قائد کیسے تھے ۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت منتظم کیسے تھے ۔۔۔۔۔آپ ﷺ کی ذات کا ہر لمحہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے اور کامیابی کا معیار ہے اس لیے آپ ﷺ کی سیرت کے ان گوشوں کو میلاد میں بیان کیا جاتا ہے اور یہ اہتمام مسلمان اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اور دیگر مسلمان اسوۂ حسنہ کو یاد رکھیں اس پر عمل کریں تاکہ جنت میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو سکیں ۔۔۔۔۔۔