Pages

Welcome to the world of poetry

Join us for Awesome Poetry Collection

Click Here to Join

Monday, December 5, 2016

Hum Milad Q manayen by Dr. Muhammad Ismail Budauni




ہم میلاد کیوں منائیں ؟۔۔۔۔۔۔۔۔تحریر :محمد اسمٰعیل بدایونی

بات سمجھ نہیں آتی میلا د کیوں منائیں ؟۔۔۔۔آخر کیوں ؟۔۔۔۔۔۔میں انہی خیالات میں گُم کالج پہنچ چکا تھا ۔
سوال ذہن میں کلبلاتا رہا ۔۔۔۔یہ سوال صرف میرے ذہن میں نہیں بلکہ شاید بہت سارے نوجوانوں کے اذہان میں ہو یہ سوچ کر میں نے اسلامیات کے پروفیسر صاحب سے یہ سوال کر دیا کہ سر آخر ہم عید میلاد النبی ﷺ کیوں مناتے ہیں ؟
سر! سوال سُن کر مسکرا دئیے کہا :اچھا !لیکچر ختم ہونےکے بعداس کا جواب دوں گا ۔
لیکچر کے اختتام پر سر نے ایک سوال کیا پوری کلاس سے میٹرک کے دوران آپ کے والدین ، دادا دادی ، نانانانی ، پوپھی خالہ ماموں ، چچا وغیرہ کا ایک ہی مطالبہ ہوتا تھا وہ جب آتے ایک ہی نصیحت کرتے ہر بار مختلف انداز سے ایک ہی بات کہی جاتی تھی۔ وہ کیا بات تھی ؟وہ جملہ کیا تھا یاد کر کے بتائیے ۔
سر ! یہ کون سا مشکل سوال ہے ان کا ایک ہی جملہ ہوتا تھا میٹرک میں اے گریڈ لاناہے محنت کرو ۔۔اگر میٹرک میں اچھے مارکس نہیں آئے تو کامیاب نہیں ہو سکو گے میٹرک کا سرٹیفیکیٹ ہر جگہ دیکھا جاتا ہے۔
بس یوں کہیے کہ میٹرک ہمارا ہوتا لیکن فکر مند وہ ہو تے تھے کہ کسی طرح ہما را میٹرک اچھے نمبروں سے ہو جائے تاکہ ہم آئندہ کی زندگی میں کامیاب ہو سکیں ۔
یعنی اعادۂ کرتے تھے اپنی نصیحت کا تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ 
جی سر! بالکل ۔
بس ہم میلاد بھی اسی لیے مناتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
سر ! بات سمجھ نہیں آئی ۔۔۔۔۔میں نے حیرت سے کہا 
بھئی معمولی سی بات ہے ہم اس دنیا میں آنے سے پہلے کہاں تھے ؟
ہمارے جد اعلیٰ سیدنا آدم علیہ السلام جنت میں تھے جب وہ زمین پر اتارے گئے 
اچھا اب کیا ہمیں واپس جانا ہے جنت میں ؟
جی بالکل واپس جنت میں جانا ہے ۔
لیکن کیسے جانا ہے ؟ معلوم ہے ؟
سُنو ! اگر جا پان ہم سے کوئی پروڈکٹ بنوائے تو وہ اس پروڈکٹ کا ایک سیمپل ہمیں بھیجے گا کہ مجھے اس کے مطابق پروڈکٹ چاہیے پاکستان کی کمپنی اگر اس کے مطابق اس کو مال بنا کر دے گی تو جاپان اس کی قیمت ادا کر دے گا اور اگر ایسا نہیں ہوا ، اس سیمپل کے مطابق پرو ڈکشن نہیں ہوئی تو کیا ہو گا جاپان پورے کا پورا کنٹینر پاکستان واپس بھیج دے گا یہ ہمارے معیار کا نہیں ہمارے سیمپل کے مطابق نہیں اس لیے اپنے پاس رکھو اور اس طرح پاکستانی کمپنی کو نقصان اٹھانا پڑا جائے گا 
بالکل ایسے ہی ہمیں اللہ کریم کے پاس واپس لوٹ کر جانا ہے اب جانا کیسے ہے ؟۔۔۔۔ رول ماڈل کون ہیں ؟ ۔۔۔فرمایا:
لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللّٰهِ اُسْوَةٌ حَسَنَةٌ القرآن 21:33
بیشک تمھاری رہمنائی کے لیے اللہ کے رسول (کی زندگی) میں بہترین نمونہ ہے
اب صرف میٹرک کے امتحان میں کامیابی کے لیے بار بار اس لیے کہا جاتا ہے تم ا س کی اہمیت کو سمجھو 
ہم میلاد اسی لیے مناتے ہیں تاکہ کامیابی کے لیے نبی کریم ﷺ کے جس اسوۂ کا ذکر قرآن نے کیا ہے اس کا اعادہ ہو تا رہے ۔شیطان جو ہمیں بھلا دیتا ہے میلاد کی محا فل میں ہمیں اللہ کے نبی ﷺ کے اسوہ حسنہ کی یاد دلائی جاتی ہے ۔۔۔۔
اللہ کے نبی ﷺ نے زندگی کیسے گزاری ؟ آپ ﷺ بحیثیت والد کیسے تھے ۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت جرنیل و سپہ سالار کیسے تھے ۔۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت قائد کیسے تھے ۔۔۔۔آپ ﷺ بحیثیت منتظم کیسے تھے ۔۔۔۔۔آپ ﷺ کی ذات کا ہر لمحہ ہمارے لیے نمونہ عمل ہے اور کامیابی کا معیار ہے اس لیے آپ ﷺ کی سیرت کے ان گوشوں کو میلاد میں بیان کیا جاتا ہے اور یہ اہتمام مسلمان اس لیے کرتے ہیں کہ وہ اور دیگر مسلمان اسوۂ حسنہ کو یاد رکھیں اس پر عمل کریں تاکہ جنت میں کامیابی کے ساتھ داخل ہو سکیں ۔۔۔۔۔۔


No comments:

Post a Comment